ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ذات پات پر مبنی مردم شماری رپورٹ اگست میں : کانتا راج

ذات پات پر مبنی مردم شماری رپورٹ اگست میں : کانتا راج

Fri, 24 Jun 2016 17:01:22    (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔23؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے چیرمین ایچ کانتا راج نے بتایاکہ ذات پات کی بنیاد پر ہونے والے سماجی ، معاشی اور تعلیمی سروے کا مرحلہ قطعی مراحل میں ہے۔اور 15اگست تک حکومت کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ رپورٹ کو ظاہر کرنے یا نہ کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بی بی ایم پی دھارواڑ ، بلاری ، ہاویری ، باگلکوٹ ، چامراج نگر ، رائچور اور وجئے پور سمیت 8 اضلاع کے اعداد وشمار موصول ہونے والے ہیں۔ ان کے بغیر سروے رپورٹ نامکمل ہوگی۔جس کے پیش نظر رپورٹ کو تیار کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ان کے مطابق 8اضلاع سے تقریباً 2.94 لاکھ سروے شیڈیول آنے باقی ہیں۔ شہر بنگلور میں تقریباً 88 فیصد اور دیگر اضلاع میں 95فیصد تک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ریاست کی تقریباً 6.32 کروڑ کی آباد ی میں چھ کروڑ کی آبادی کا احاطہ کیا گیا ہے، کمیشن کی یہ کوشش رہے گی کہ جتنی جلد ہوسکے رپورٹ حکومت کو پیش کردے۔ سروے رپورٹ کے افشاء سے متعلق انہوں نے بتایاکہ یہ ناممکن ہے۔اب تک رپورٹ ہی تیار نہیں ہوئی ہے، ایسے میں اس کے افشاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انتخابی عمل کے سبب رپورٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق شہر بنگلور میں عوام نے سروے میں تعاون نہیں کیا۔ جبکہ عوام کو منانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ سروے کے دوران تعلیمی ، معاشی اور سماجی سمیت دیگر اہم تفصیلات کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سروے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے نہ کہ انتشار پیدا کرنا۔ انہوں نے بتایاکہ کمیشن نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ دس سال میں ایک مرتبہ اس طرح کا سروے کرایا جائے۔ 


Share: